سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوگئیں۔
ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر حج روانگی سے قبل ایک پیغام شیئر کیا۔
انہوں نے اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ، "میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے یہ سعادت نصیب ہوئی، میں حج پر جارہی ہوں اور ایک بہتر انسان کے طور پر واپس آنے کی امید رکھتی ہوں۔ تمام لوگوں سے عاجزی کے ساتھ اپنی کسی بھی غلطی اور کوتاہی کے لیے معافی کی طلبگار ہوں۔"