رمضان کا مزہ لینا ہے تو نماز ۔۔ ثانیہ مرزا نے نماز کی اہمیت سے متعلق ایسا کیا کہا کہ صارفین تعریف پر مجبور ہوگئے؟ خوبصورت ویڈیو

image

بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے نماز سے متعلق خوبصورت بات کر کے لوگوں کے دل ایک بار پھر جیت لیے۔

سابقہ ٹینس کھلاڑی نے رمضان ایکسپو میں شریک ان کے مداحوں اور فالورز سے بات چیت بھی کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو میں ثانیہ مرزا نے نماز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نماز کی ادائیگی کو دیگر چیزوں پر ترجیح>

اس ویڈیو میں ثانیہ مرزا نے ’دعوتِ رمضان‘ کے شرکاء سے کہا کہ رمضان کا مزہ لینا ہے تو ’دعوتِ رمضان‘ سے بہتر اور کونسی جگہ ہو سکتی ہے، آپ لوگ یہاں ضرور آئیں لیکن یہاں آنے سے پہلے اپنی نماز اور تراویح پڑھ کر آئیں اس سے پہلے یہاں مت آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو نماز ادا کر کے نہیں آتے ان کے لیے یہاں بھی جگہ فراہم کی گئی ہے اور جو تہجد ادا کرنا چاہتا ہے ان کے لیے بھی انتظام موجود ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے صارفین کے دل جیت لیے اور ویڈیوپر تبصرہ کرتے ہوئے مداحوں نے ثانیہ مرزا کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا نے حال ہی میں بھارت کے شہر حیدر آباد دکن میں ’دعوتِ رمضان‘ کے نام سے منعقد ہونے والے رمضان ایکسپو میں شرکت کی، جس کی میزبانی ان کی بہن انعم مرزا کر رہی تھیں۔

You May Also Like :
مزید