ثانیہ مرزا اپنے بیٹے سے بے پناہ محبت کرتی ہیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد زیادہ تر وقت اپنے اکلوتے بیٹے ازہان کے ساتھ ہی گزارتی ہیں. حال ہی میں ان کی ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی ٹینس اسٹار اپنے بیٹے کو قرآنی آیت سکھا رہی ہیں. دیکھیں
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اذہان گھر میں کھیلتے ہوئے اپنی والدہ کو آیات اور دعائیں سنا رہے ہیں جبکہ ثانیہ کی صرف آواز سنائی دے رہی ہے اور وہ بیٹے کی بار بار تصیح کررہی ہیں.
واضح رہے کہ شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ اپنے بیٹے کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں. جبکہ شعیب اپنی نئی دلہن ثنا جاوید کے ساتھ ہنی مون منا رہے ہیں.