"یہ کن جاہلوں میں، میں نے شادی کر لی"
یہ کہنا ہے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا جنھوں نے حال ہی میں مشہور کامیڈی پروگرام کپل شرما شو میں شرکت کی جہاں ان کی ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے. دیکھیں.
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ مرزا نے ساس بنے ہوئے کپل شرما کو چائے پیش کی، ساتھ ہی کہا کہ ’یہ لو ماں جی چائے، جس پر ساس نے کہا کہ چائے ہے یا زہر؟
ثانیہ نے جواب دیا کہ میں نے تو چائے ہی بنائی تھی، آپ کے منہ کو لگ گئی تو زہر ہو گئی ہوگی. ثانیہ نے مزید کہا کہ ویسے بھی پی لیجیئے زہر آپ پر ویسے بھی اثر نہیں کرتا۔ جس پر کپل شرما نے کہا کہ کیسی بہو ہو؟ ساس سے زبان لڑاتی ہو؟
ساس کو جواب دیتے ہوئے ثانیہ نے کہا کہ شکر کرو زبان ہی لڑائی ہے، میری دوست اس کو میں لڑاؤں گی نا تو نقلی دانت بھی باہر آ جائیں گے۔
صارفین کا خیال ہے کہ ثانیہ نے ان جملوں کے زریعے اپنے دل کی بھڑاس نکالی ہے جبکہ یہ صرف ایک مزاحیہ پروگرام میں ثانیہ کی اداکاری کی ہلکی سی جھلک ہے جس کا ان کی حقیقی زندگی سے کوئی تعلق نہیں.