آج بھی آپ کو یاد کرتا ہوں۔۔ سنجے دت مرحوم باپ کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے

image

"میں آج بھی آپ سے محبت کرتا ہوں اور آپ کو یاد کرتا ہوں. زندگی میں آپ کا سکھایا ہر سبق یاد ہے کہ کیسے اخلاقیات کی پاسدار کرنی ہے اور کیسے اچھا انسان بن کر ان لوگوں کی مدد کرنی ہے جو ضرورت مند ہیں. سالگرہ مبارک ڈیڈ"

یہ کہنا ہے بالی وڈ اداکار سنجے دت کا جنھوں نے اپنے مرحوم والد سنیل دت کی 95ویں سالگرہ پر انسٹاگرام پر ان کے ساتھ اپنے بچپن کی خوبصورت تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی خوبصورت نوٹ لکھا. دیکھیں.

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھے سنجے دت اپنی بہن پریا دت کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے سنیل دت کی نوجوانی کی تصویر بھی شئیر کی جس میں ان کے ہاتھ میں کوئی کاغذ موجود ہے جسے دیکھ کر وہ مسکرا رہے ہیں.

اداکار سنیل دت کا انتقال 2005 میں 75 برس کی عمر میں ہوا تھا۔ جبکہ انکی اہلیہ اور سنجے دت کی ماں اداکارہ نرگس کا انتقال مئی 1981 میں ہوگیا تھا.

You May Also Like :
مزید