سوچا تھا ماں تو کبھی نہیں جائیں گی لیکن پھر۔۔ سنجے دت ماں کی کون سی بات یاد کر کے دکھی ہوجاتے ہیں؟

image

"ہم اپنے ماں باپ کیلئے ہمیشہ یہ سوچتے ہیں کہ ممی پاپا ہیں تو یہ ہمیشہ ہی رہیں گے. میری ماں نے مجھ سے ایک بات کہی تھی کہ سنجے میرے ساتھ بیٹھ، میرے ساتھ ٹائم گزار کیونکہ میں کب چلی جاؤنگی مجھے نہیں معلوم لیکن پھر تم کو بہت برا لگے گا"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ سنجے دت کا جو چند دن پہلے ایک گیم شو میں اپنی والدہ کو یاد کر کے جذباتی ہوگئے تھے.

</div>

سنجے دت نے کہا کہ ماں کی بات پر میں سوچتا تھا کہ ممی کو تو کہیں نہیں جانا. وہ تو یہیں ہیں لیکن جب وہ دنیا چھوڑ گئیں تو مجھے احساس ہوا کہ کیا تھا کہ میں ماں کے ساتھ کچھ کھنٹے گزار لیتا؟ اگر میں ہفتے کے چند گھنٹے ماں کے ساتھ بیٹھ جاتا تو مجھے شاید اب یہ پچھتاوا نہیں ہوتا.

سنجے دت نے کہا کہ میں نے دنیا میں بہت کچھ دیکھا ہے، جیل گیا ہوں اور بھی بہت سی مشکلات جھیلی ہیں اور یہی سبق سیکھا ہے کہ مشکل کے وقت صرف ممی پاپا ہی آپ کے ساتھ رہیں گے باقی کوئی بھی نہیں ہوگا۔

You May Also Like :
مزید