بیٹی کو ابھی سے نماز سکھا رہی ہوں سارہ خان کی بیٹی کو نماز سکھانے کی دل چھو لینے والی ویڈیو

image

سارہ خان کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنے گھر کو مکمل وقت دیتی ہیں. خاص طور پر بیٹی کہ پیدائش کے بعد سارہ نے اداکاری سے وقفہ لے کر اپنی ساری توجہ بیٹی کی طرف مرکوز رکھی ہے. اس وقت بھی سارہ بیٹی عالیانہ کو نماز پڑھنا سکھا رہی ہیں. دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھی عالیانہ نماز کے انداز میں دوپٹہ باندھے ہیں جبکہ پاس ہی ان کی چھوٹی سی اسپیشل جائے نماز رکھی ہے. عالیانہ نماز پڑھنے جائے نماز پر جاتی ہیں تو پیچھے سے سارہ کی آواز آتی ہے کہ صحیح طرح کھڑی ہو. جبکہ عالیانہ ہنستے ہوئے توتلی زبان میں ماں سے کچھ کہنے لگتی ہیں.

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین اداکارہ کا یہ گھریلو اور ممتا سے بھرپور انداز بہت زیادہ پسند کررہے ہیں اور ساتھ ساتھ بچوں کو نماز سکھانے کے طریقے بھی بتا رہے ہیں.

You May Also Like :
مزید