لوگ بھوکے ہیں اور آپ کی بیٹی۔۔ اتنی چھوٹی بچی پر لوگ کیوں تنقید کرنے لگے؟ سارا خان بھی میدان میں آگئیں

image

"ہمیں اپنے بچوں کو یہ سکھانا چاہیے کہ کھانے کی چیزوں کو ضائع نہ کریں اور کھانے کی چیزوں کو فرش پر رکھنا کھانے کی بے عزتی ہے کیونکہ بہت سے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ اگرچہ یہ بچے ہیں لیکن یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں سمجھائیں اور کم از کم پبلک پلیٹ فارم پر ایسی چیزیں پوسٹ نہ کریں"

یہ کہنا ہے سوشل میڈیا صارف کا جو اداکارہ سارہ خان کی بیٹی عالیانہ کو فرش پر چیری گرا کر کھاتے دیکھ کر چراغ پا ہوگئے اور لگے ہاتھوں سارہ خان کو اچھا خاصہ لیکچر دے ڈالا.

البتہ اس تبصرے کے بعد سارہ خان بھی خاموش نہ رہیں اور کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ

"آپ چاہتے ہیں کہ میں ایک دو سال کی بچی کو ڈسپلن سکھاؤں جو ابھی ناسمجھ ہے اور اسے کسی چیز کی عقل نہیں؟ کیا اتنے چھوٹے بچوں سے امید رکھی جاسکتی ہے کہ وہ بڑوں کی طرح کھائیں؟ براہ مہربانی بچوں کو بچہ ہی رہنے دیں"

واضح رہے کہ سارہ خان نے عالیانہ کی ایسی تصویر شیئر کی تھی جس میں ان کی بیٹی نے چیری کو فرش پر گرانے کے علاوہ سارا چہرہ چیری سے رنگا ہوا تھا.

You May Also Like :
مزید