جانوروں کو خود ٹہلاتا ہوں اور۔۔ اس عید پر سرفراز احمد کتنے جانور قربان کریں گے؟ ویڈیو

image

"مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ ہماری گلی اور محلے میں بھی اس بار قربانی کے جانور زیادہ نہیں آئے. مہنگائی کی وجہ سے اب لوگوں میں قربانی کا جوش و جذبہ بھی کم ہوتا جارہا ہے"

یہ کہنا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا جو اپنے خوبصورت جانوروں ڈھولو اور بھولو کے ساتھ موجود تھے. اس سال سرفراز احمد ان دونوں کی قربانی کریں گے.

ساتھ ہی سرفراز احمد نے انکشاف کیا کہ انھوں نے اگلے برس کی قربانی کی تیاری بھی ابھی سے شروع کر دی ہے اور ایک جانور خرید لیا ہے جبکہ ایک اور جانور لینا باقی ہے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ شام کو موسم ٹھنڈا ہونے کے بعد جانوروں کے پاس بیٹھتے ہیں اور شام اور رات میں ہی جانوروں کو ٹہلاتے ہیں.

You May Also Like :
مزید