کاش ان کو عقل آجائے۔۔ ثروت گیلانی نے ملازموں کو کون سی ڈرپ لگوادی جو لوگ غصے میں آگئے؟

image

"مشہور شخصیات صرف اپنی پبلسٹی اور تجربات کے لیے گھر کے ملازموں کا استعمال کر رہے ہیں. شرم آنی چاہیے ان لوگوں کو"

یہ کہنا ایسے صارف کا ہے جو معروف اداکارہ ثروت گیلانی کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ پر پھٹ پڑے ہیں. آخر اس پوسٹ میں ایسا کیا تھا؟ دیکھیں

پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے ثروت گیلانی ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے خود سمیت اپنے تمام ملازموں کو بھی ڈرپ لگوائی ہے.

ثروت نے ویڈیو کے کیپشن میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے گھر کے ملازم دن بھر گرمی میں گھنٹوں کام کرتے ہیں. اس گرمی میں انہیں وٹامن اے، بی، ای اور ٹریس منرلز پر مشتمل ریوائٹل ڈرپس لگوائی ہیں تاکہ ان کی صحت اچھی رہے.

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انکے تمام ملازمین کے ہاتھوں پر لگی ڈرپ کی جھلک موجود تھی جبکہ اسی کے ساتھ وہ خود بھی اپنے ہاتھ پر ڈرپ لگائے بیٹھی نظر آئیں۔

ثروت گیلانی نے ڈرپ کے فائدے بتاتے ہوئے مزید کہا.کہ ریوائٹل ڈرپس گرمی کو شکست دینے اور نظام ہاضمہ کو درست کرنے کیلئے مددگار ثابت ہونگی۔

البتہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ثروت گیلانی پر تنقید کی بوچھاڑ کردی. ایک صارف نے لکھا کہ کاش میں ع لکھوں اور عقل آ جائے جبکہ ایک ڈاکٹر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ،’بحیثیت ڈاکٹر ہم ہر روز اس مسئلے سے نمٹ رہے ہیں کہ یہ طاقت کی ڈرپ نہیں ہے۔ ڈرپ کے بجائے انہیں متوازن غذائیت والی خوراک دیں۔’

You May Also Like :
مزید