"پہلے کے دور میں بڑے بوڑھے کہتے تھے کہ شادی سے پہلے لڑکا لڑکی کو ایک دوسرے کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہونی چاہیے. نہ ہی انھیں زیادہ ملنا جلنا چاہیے"
یہ کہنا ہے اداکار سعود کا جنھوں نے اپنی اہلیہ جویریہ سعود کے ساتھ سماء چینل کے پروگرام میں شرکت کی. معاشرے میں بڑھتی ہوئی طلاقوں پر بات کرتے ہوئے سعود کا کہنا تھا کہ پہلے بزرگ شادی سے پہلے لڑکا لڑکی کے میل جول کے خلاف اس لئے تھے کہ اگر انھیں پہلے ہی ایک دوسرے کے بارے میں ہر چیز کی معلومات ہوگی تو ان میں حسد ہو سکتا ہے۔ جیسے مجھے اور جویریہ کو شادی سے پہلے ایک دوسرے سے بارے میں بہت کم معلومات تھی. ہم کبھی نہیں ملے تھے اور اسی وجہ سے ہماری شادی کامیاب ہوئی۔
جبکہ جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ آج کل شادیاں چل نہیں پا رہیں اور بعد میں قریبی دوستوں سے شادیاں بھی کی جا رہی ہیں۔ جن کی شادیاں نہیں چل پارہی ہوتیں وہ کہیں اور بھی چل رہے ہوتے ہیں.