"شادی ایک ہی کافی ہوتی ہے اور دوسری شادی اچھی نہیں ہوتی. کیونکہ اس میں انسان کو بہت سے امتحانات سے گزرنا پڑتا ہے اور اگر آپ اس امتحان میں فیل ہوجائیں تو زندگی کے امتحان میں فیل ہوجاتے ہیں"
یہ کہنا ہے ملک کے نامور فلم ساز سید نور کا جنھوں نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے دوسری شادی کے موضوع پر اپنی رائے دی.
سید نور کا کہنا تھا کہ دوسری شادی کے فیصلے کو بہت بہادری اور ہمت کے ساتھ نبھانا پڑتا ہے. اس لیے بہت کم نبھا ہو پاتا ہے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے دوسری شادی نبھانے کے لئے ہمت، طاقت اور جذبہ دیا البتہ میں پھر بھی کہوں گا کہ شادی ایک ہی ہونی چاہیے.
واضح رہے سید نور کی پہلی شادی رخسانہ نور سے ہوئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جبکہ انھوں نے دوسری شادی اداکارہ صائمہ سے کی تھی. اگرچہ سید نور کی پہلی اہلیہ کا اب انتقال ہوچکا ہے لیکن صائمہ سے انھوں نے شادی پہلی بیوی کی زندگی میں ہی کی تھی.