شرمانے کے بجائے دلہن کا ناچنا ضروری کیوں ہوگیا؟ ٹک ٹاکرز کی لگائی وہ آگ جس کا شکار اب عام گھروں کی لڑکیاں بھی ہونے لگیں

image

“بے حیائی کی جو آگ اداکاراؤں اور ٹک ٹاکرز نے لگائی تھی اب وہ گھر گھر پہنچ چکی ہے“

“پہلے جہاں دلہن اپنی شادی میں شرم و حیا کا پیکر ہوتی تھی وہی دلہن اپنی شادی میں ناچے بغیر انٹری نہیں دیتی“

اس ہی قسم کے تبصرے جاری ہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایسی ویڈیو پر جس میں دلہن کو اپنی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دلہن، ڈانس کرتے ہوئے دلہا کے پاس جارہی ہے جب کہ سارا مجمح دونوں کو تک رہا ہے۔

یہ صرف ایک ہی شادی پر موقوف نہیں بلکہ اب تقریباً ہر دوسری شادی میں دلہا دلہن یا تو شو بازی کا مظاہرہ کرنے کے لئے عجیب و غریب انداز میں انٹری دیتے ہیں یا پھر ڈانس کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔ اس رویے کو ہوا دینے والے وہ اداکار اور ٹک ٹاکرز ہیں جو اپنی شادی سوشل میڈیا پر دکھانے کے لئے کئی دنوں تک جاری رکھتے ہیں۔ سادہ لوح عوام یہ بات نہیں سمجھتی کہ عام لوگوں کے متضاد ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز اپنی شادی دکھا کر ریٹنگ بٹورتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید