بھولے بھالے سے شاداب خان کی شادی گزشتہ برس ہی سابق کھلاڑی ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے خوب دھوم دھام سے ہوئی. ملائکہ ثقلین شرعی پردہ کرتی ہیں. حال ہی میں ایک انٹرویو میں شاداب خان نے اپنی جھٹ پٹ شادی کی وجہ بتا دی.
شاداب خان نے انکشاف کی کہ دسمبر 2022 میں بگ بیش لیگ میں کھیلتے ہوئے وہ زخمی ہوگئے تھے جس کی وجہ سے انھیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے بھی باہر کردیا گیا تھا. اسی دوران ثقلین مشتاق نے شاداب کے گھر والوں کو اپنے نئے گھر کی خوشی میں کی گئی تقریب میں آنے کی دعوت دی۔
ثقلین مشتاق کے گھر پر قرآن خوانی کے دوران شاداب کی والدہ نے ملائکہ کو دیکھتے ہی پسند کرلیا اور فوراً رشتہ بھی دے دیا. جس کے بعد صرف تین دن کے اندر ان کی شادی ہو گئی۔
جبکہ شاداب کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد وہ پہلے ہی کی طرح اپنے سسر ثقلین مشتاق کو ثقی بھائی اور ساس کو بھابھی کہتے ہیں.