بیگم کے ساتھ ماں کو بھی نہیں بھولے۔۔ شاداب خان نے جیت کی خوشی میں بیوی اور ماں کو کیا تحفے دیے؟ دیکھیں

image

چند مہینے پہلے شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر بیگم کو تحفے کے طور پر عمرہ کے لئے لے جانے والے شاداب خان نے ایک بار پھر اہلیہ کو خوبصورت تحفہ دیا ہے.

گزشتہ روز کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا. جس میں شاندار جیت کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو ایونٹ کا ٹائٹل ملا. اس خوشی کو شاداب خان نے بے حد خوبصورتی سے اپنے گھر کی خواتین کے ساتھ بانٹ کر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں. دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میڈل ملنے بعد ملائکہ ثقلین بھاگتی ہوئی شوہر کے پاس جاتی ہیں اور شاداب خان بھی مسکراتے ہوئے بیگم کی جانب بڑھتے ہیں اور دونوں شاداب کی والدہ کے پاس آتے ہیں.

شاداب جیت کی خوشی میں ملنے والا میڈل والدہ کو پہناتے ہیں جبکہ ایوارڈ مسکراتے ہوئے اہلیہ کو دے دیتے ہیں.

You May Also Like :
مزید