کاشیز برائیڈل فیشن ویک کی جانب سے حال ہی میں ایک شاندار ایونٹ منعقد کروایا گیا۔ اس ایونٹ میں مشہور ڈیزائنر اور میک آپ آرٹسٹ کاشف اور ان کی بہن نمرہ کے اپنے بنائے گئے خوبصورت کپڑوں اور دلکش میک اپ سے ماڈلز اور خوبرو اداکاراؤں کو تیار کیا۔
جہاں سب ہی اداکارائیں اپنی خوبصورتی اور دلکشی کے بہترین نظارے بکھیر رہی تھیں وہیں اداکارہ شگفتہ اعجاز اور صبا فیصل نے محفل لوٹ لی۔ ان کو دیکھ کر لگ ہی نہیں رہا کہ ہ صبا 61 اور شگفتہ 54 سال کی ہیں اور پھر اگر نظر دوڑائی جائے تو ریما بھی کہیں سے 51 سال نہیں لگ رہیں۔ اس پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس عمر میں لوگ بوڑھے ہوتے ہیں مگر یہ خوب جوان ہو رہی ہیں اور۔
کسی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے یہ سب موم کی گڑیا ہیں یا انہوں نے کوئی ایسا ڈرنک پی لیا ہے جس سے عمر کا نمبر تو بڑھ رہا ہے مگر دکھنے میں مزید حسین ہو رہی ہیں۔ یہاں کسی نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ بیوٹی فلٹر اور انجیکشن لگوا لگوا کر یہ ایسی بن گئیں ہیں۔