"میری دو بیٹیاں تھیں اور دوسرے شوہر کی بھی دوسری شادی تھی. ان کے بھی پہلے سے دو بچے تھے"
یہ کہنا ہے معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا جنھوں نے حال ہی میں مزاحیہ ٹاک شو مذاق رات میں شرکت کی اور اپنی نجی زندگی کے علاوہ کیریئر کے متعلق بھی گفتگو کی.
شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ ان کی بڑی بہن کی ایک دوست اداکارہ تھیں جنھیں دیکھ کر انھیں بھی اداکاری کا شوق ہوا کیونکہ جب وہ آتی تھیں تو پورا محلہ جمع ہوجاتا تھا. شگفتہ نے بتایا کہ اپنے کیریئر کا آغاز 18 برس کی عمر میں نومبر 1989 میں شبیر جان کے مدمقابل کیا.
نجی زندگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان جیسی خوبصورت خاتون ایک طرفہ محبت کر ہی نہیں سکتی تھی. انھیں دوسری بار بھی محبت ہوئی. البتہ دوسرے شوہر یحییٰ صدیقی کا رشتہ قبول کرنے میں دو سال لگ گئے کیونکہ وہ نہیں جانتی تھیں کہ پہلے سے موجود دو بیٹیوں سے نئے شوہر کا رویہ کیسا ہوگا. البتہ جب وہ بیٹیوں سے گھل مل گئے تو انھوں نے بھی شادی کرلی.