گھر سے 3 جنازے اٹھتے دیکھے اس وقت ۔۔ شگفتہ اعجاز اپنے پیاروں کے آخری لمحات یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

image

"صرف 10 مہینے میں گھر سے 3 جنازے اٹھتے دیکھے ہیں جس نے میری روح تک کو جھنجھوڑ ڈالا ہے"

یہ الفاظ ہیں معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے جنھوں نے ایک وی لاگ میں زندگی کے تلخ ترین لمحات کا ذکر کیا.

شگفتہ اعجاز نے اپنے پیاروں کی تکلیف دہ اموات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ "میری بہن کو مجھ سے بچھڑے ہوئے آج 2 سال گزر گئے ہیں۔ اس کی اچانک موت سے میں بہت کمزور ہوگئی ہوں. انھیں سانس کی تکلیف کے ساتھ جگر کا مرض بھی تھا پھر جب ٹیسٹ کروانے پر پتا چلا کہ ان کو کینسر colango carcinoma یعنی جگر کے کینسر کا شکار ہوگئی ہیں اور وہ صرف 4 ماہ زندہ رہ سکتی ہیں. جس کے بعد اُن کا انتقال ہوگیا۔

اس کے علاوہ اپنی مرحومہ والدہ کی بیماری اور موت کے بارے میں انھوں نے کہا کہ والدہ کو کئی سال پہلے یوٹرس میں کینسر ہوا جو ٹھیک ہوچکا تھا لیکن انتقال سے پہلے بریسٹ اور جسم کے کئی حصوں میں دوبارہ کینسر پھیل گیا اور ماں کا انتقال ہوگیا.

شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ ان کے والد بھی شوگر کے مریض تھے اور بعد میں ان کا مرض اتنا پھیل گیا کہ ان کی ایک ٹانگ بھی کاٹنی پڑی. زندگی کے ان اذیت ناک لمحوں کے بارے میں شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ "آج بھی وہ وقت یاد آتا ہے تو میں خود کو سنبھال نہیں پاتی"

You May Also Like :
مزید