ہماری تقریب میں یہ کام نہ کرنا ۔۔ شاہین اور انشاء کے نکاح پر آئے مہمانوں کو کیا کرنے سے منع کیا گیا؟ تصاویر اور ویڈیوز وائرل

image

شاہین آفریدی کا نکاح پاکستانی سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشاء آفریدی سے گذشتہ روز کراچی میں ہوا جس کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ انشاء نے نکاح پر ہلکا میک اپ کروایا اور جیولری بھی ہلکی ہی پہن رکھی تھی۔ انہوں نے نکاح کے پر مسرت موقع پر ہلکے گلابی اور ہلکے براؤن رنگ کے شیڈز کا انتخاب کیا۔ یہ اپنے نکاح پر بہت خوبصورت دکھ رہی ہیں۔

شاہین اور انشا کے نکاح کی تقریب میں آنے والے مہمانوں سے ایک درخواست بھی کی گئی اور بڑا سا نوٹ داخلی راستے پر لگایا گیا۔ جس میں درج تھا کہ دلہا اور دلہن آپ سب سے درخواست کرتے ہیں کہ اس تقریب میں باہری دنیا سے رابطہ منقطع کرکے ان خاص لمحات میں شریک ہوں۔ سب سے بہترین تحفہ جو آپ ہمیں دے سکتے ہیں وہ یہ کہ برائے مہربانی اپنے موبائل سوئچ آف کریں اور یہ خاص لمحات ہمارے ساتھ انجوائے کریں۔

شاہین اور انشا کے نکاح کی تقریب انتہائی خوشگوار انداز سے طے پائی۔ قومی کرکٹرز اداکاروں نے بھی شاہین کے نکاح میں شرکت کر کے دن کا یادگار بنایا۔ انکے نکاح کی تقریب سے کھانے کا مینیو بھی سوشل میڈیا پر خاص توجہ کا مرکز بنا۔ مہمانوں کے لیے اسٹارٹر میں فریش جوس، ہومس وِد پیٹا اور ڈائنمائٹ شرمپ جبکہ اسٹارٹر کے بعد مین کورس میں چکن چرغا، مٹن سیخ کباب، مٹن چاپس، فائر چلی فِش، مٹن قورمہ، بریانی، ڈرائی بیف وِد چلی ، سبزی میں پالک ، سلاد اور چٹنی تھی۔ میٹھے میں گلاب جامن، پان مصالحہ اور کشمیری چائے بھی رکھی گئی ہے۔

تقریب میں سابق کپتان مصباح الحق، بابراعظم، شاداب خان، سرفراز احمد سمیت دیگر کرکٹرز نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ اور آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

You May Also Like :
مزید