کعبے کا منظر۔۔ اولاد کی خوشی سے پہلے عمرہ ادا کرلیا! شاہین شاہ کا خوبصورت پیغام

image

"الحمداللہ! کعبے کی رونق، کعبے کا منظر، اللہ اکبر، اللہ اکبر”

یہ کہنا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کا جنھوں نے گزشتہ روز عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

حال ہی میں شاہین شاہ آفریدی نے ایسی تصویر شیئر کی ہے جس میں انھیں احرام باندھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے عقب میں بیت اللہ بھی دیکھا جاسکتا ہے.

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے گھر پہلے بچے کی ولادت بھی متوقع ہے اس موقع پر ان کا پہلے عمرہ ادا کرنا سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا. شاہین آفریدی کی عمرہ کی تصویر سامنے آتے ہی بڑی تعداد میں مداحوں نے مبارکباد دی.

You May Also Like :
مزید