شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کا نکاح ۔۔ حق مہر کتنا طے ہوا؟ خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کے نکاح کی تقریب آج شام کراچی میں ہوئی جس میں شاہین شاہ آفریدی سمیت، دوستوں، رشتے داروں اور قریبی مہمانوں نے شرکت کی۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر gatherings events planners کی جانب سے اقصیٰ آفریدی کے نکاح کا ڈیجیٹل کارڈ اور مہندی کے ایونٹ کی تیاریوں کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر ناصر نامی شخص سے کراچی میں ہو رہی ہے۔ اب ان کے نکاح کی ویڈیو بھی اسی ایونٹ پلینر کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔

حق مہر کتنا؟

ویڈیو کے مطابق اقصیٰ آفریدی کا حق مہر 131 تولہ چاندی ہے جو موجودہ وقت کے مطابق 2 لاکھ، 60 ہزار 952 روپے کے قریب رقم بنتی ہے۔

You May Also Like :
مزید