ابا چپل میرے منہ پر مارتے تھے اور۔۔ شہود علوی خواہش ہونے کے باوجود والدین کی وجہ سے باہر کیوں نہ جاسکے؟ نجی زندگی سے متعلق چند باتیں

image

"جب بری دینے سسرال والے آئے تو ابا کو کسی بات پر غصہ آیا ہوا تھا. انھوں نے چپل اتاری اور میرے منہ پر مارتے گئے. وہ منظر سسرال والوں نے دیکھ لیا"

یہ کہنا ہے اداکار شہود علوی کا جنھوں نے ساجد حسن کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی زندگی کے متعلق حیرت انگیز انکشافات کیے.

شہود کا کہنا تھا کہ ان کے والد سخت مزاج تھے اور ان کی بہت پٹائی کرتے تھے. البتہ باپ کی مار کا یہ فائدہ ہوا کہ وہ شرارتی بچے سے ایک ذمہ دار شخص بن گئے اگر ان کو مار کا خوف نہیں ہوتا تو وہ بگڑ جاتے.

البتہ ماں کافی نرم مزاج تھیں اور ابا سے ان کی اسی بات پر لڑائی ہوتی تھی کہ بچوں کو کیوں مارا. شہود کہتے ہیں کہ ان کی شادی پہلے ہوئی تھی اس وجہ سے ان کی بیوی گھر میں پہلی بہو تھی. ابا کی بہو سے بہت دوستی تھی.

بڑے دونوں بھائیوں کے ملک سے باہر جانے کے بعد شہود کا کہنا تھا کہ وہ بھی ابو ظہبی جانے والے تھے البتہ فائنل انٹرویو کے وقت ہی ابا کو اٹیک ہوا اس لئے انھوں نے جانے کا ارادہ کینسل کردیا جس پر ابا خوش ہوئے.

You May Also Like :
مزید