"میں نے 13، 14 برس کی عمر میں لڑکی پسند کر لی تھی اور اسی سے شادی کرنی تھی تو کر لی. نوکری بھی اس لئے کی تا کہ جلدی شادی کرسکوں"
یہ کہنا ہے سینئر اداکاد شہود علوی کا جنھوں نے ساجد حسن کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی سے متعلق چند باتیں کیں.
شہود علوی کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو زیادہ توجہ اپنے کام پر مرکوز رکھتے ہیں اور سوشل میڈیا کی چکا چوند سے دور رہتے ہیں. انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کافی سخت مزاج تھے اور چونکہ وہ کافی شرارتی تھے اس لئے ابا سے کافی مار پڑتی تھی. "ابا لات اور گھونسے سے مارتے تھے اور انھیں پتا نہیں چلتا تھا کہ کہاں مار پڑ رہی ہے. جس دن میرے سسرال والے دیکھنے آئے تو اس وقت بھی ابا مار رہے تھے"
شہود علوی کا کہنا تھا کہ ان کی اپنی بیوی سے محبت وقت کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے اور وہ اپنے شادی کے فیصلے سے آج بھی خوش اور مطمئن ہیں. ان کی بیگم ہی ان کی بچپن کی اور پہلی محبت ہیں.