شاہ رخ خان اسپتال میں داخل مداح بھی پریشان ہو کر دعائیں مانگنے لگے! اچانک کیا بیماری ہوگئی؟

image

بالی وڈ کے کنگ خان کو گزشتہ روز اچانک اسپتال میں داخل کرنا پڑا جہاں انھیں کئی گھنٹوں تک طبی امداد فراہم کی جاتی رہیں.

بھارتی نشریاتی ادارے نئی دہلی ٹیلی وژن (این ڈی ٹی وی) کا کہنا ہے کہ اداکار شاہ رخ خان جو احمدآباد میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز دیکھنے کے لیے وہاں آئے ہوئے تھے، سخت گرمی کی وجہ سے پانی کی کمی اور ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوگئے. جس پر انھیں فوری طور پر احمد آباد کے ہسپتال میں دوپہر ایک بجے داخل کرا دیا گیا.

البتہ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کچھ گھنٹوں کی طبی امداد کے بعد شاہ رُخ خان کو طبعیت بہتر ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا.

شاہ رخ خان 21 مئی کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا میچ دیکھنے بیٹی سوہانا خان اور بیٹے ابراہم کے ساتھ موجود تھے. جبکہ اسپتال میں داخل ہونے پر ان کی اہلیہ گوری خان بھی پہنچ گئیں.

کنگ خان کی بیماری کی خبر سامنے آتے ہی ان کے مداحوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعائیں کی گئیں.

You May Also Like :
مزید