بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان گزشتہ ہفتے ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوگئے تھے. جہاں میڈیا کے دوستوں نے ان کی عیادت کی وہیں مداحوں کی بھی بڑی تعداد شاہ رخ خان کی خیریت پوچھنے کے لئے اسپتال کے باہر موجود تھی. جن میں ایک معذور مداح وہیل چیئر پر بھی موجود تھے. شاہ رُخ خان اپنے اس مداح سے کچھ اس انداز میں ملے کہ دیکھنے والوں کے دل خوش ہوگئے. دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان معذور مداح سے بات چیت کررہے ہیں اس کے بعد اس کو گلے لگا لیتے ہیں. شاہ رُخ کے مداح کے ساتھ ان خوبصورت لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہے.
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کو 22 مئی کو ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے احمد آباد اسپتال منتقل کیا گیا تھا. اداکار انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو سپورٹ کرنے کیلیے نریندر مودی اسٹیڈیم میں موجود تھے اور ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوئے تھے۔