مشہور ہونے سے پہلے پورا پاکستان گھوم چکا ہوں شاہ رُخ خان کو پاکستانیوں کی کون سی عادت پسند ہے؟

image

"پاکستانیوں کی ایک عادت ہے وہ یہ کہ اگر ان کے گھر جاکر کسی چیز کی تعریف کی جائے تو مہمان کے اپنے گھر یا ملک جانے سے پہلے وہ چیز اسے لا کر دے دی جاتی ہے"

یہ کہنا ہے بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا جن کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے. اس ویڈیو میں پاکستان کی اس وقت کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود ہیں.

شاہ رُخ خان نے ویڈیو میں انکشاف کیا کہ وہ 15 سے 17 برس کے تھے اس وقت اپنے والد کے ساتھ پاکستان آئے تھے. چونکہ ان کے والد کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے ہے. اس لئے انھوں نے اپنے آبائو و اجداد کا شہر اچھی طرح دیکھ لیا ہے.

"میں اپنے والد کے ساتھ پشاور کے علاوہ سوات، لاہور اور کراچی گھوم چکا ہوں. پاکستان میں بہت پیار اور عزت ملی. وہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں. محبت کرنا جانتے ہیں. میری خواہش ہے کہ اپنے بچوں کو بھی پاکستان دکھاؤں"

You May Also Like :
مزید