لوگوں نے غیراخلاقی اور گھٹیا تصاویر لگا کر ویڈیوز وائرل کیں ۔۔ شائستہ لودھی کی شعیب ملک اور ثنا جاوید کی حمایت کرتے ہوئے لوگوں پر کڑی تنقید، ویڈیو میں کیا بولا؟

image

قومی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی پر جہاں بہت سے لوگوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں مشہور میزبان و اداکار شائستہ لودھی نے نئے شادی شدہ جوڑی کی حمایت کی ہے۔

شائستہ لودھی حال ہی میں مشہور پوڈ کاسٹر حافظ احمد کے پوڈ کاسٹ کا حصہ بنیں جہاں انہوں نے شعیب اور ثناء کی شادی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر دو بالغ ایک دوسرے کے ساتھ حلال طریقے سے زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اس میں کونسی بُرائی ہے؟

معروف اداکارہ نے کہا کہ دونوں ہی میرے بہت اچھے دوست ہیں، میں دونوں کی نجی زندگی کا بہت احترام کرتی ہوں، دونوں نے اپنے لیے جو فیصلہ کیا وہ انکا نجی معاملہ ہے،ہم کیوں کسی کی نجی زندگی پر تنقید کریں؟

اُنہوں نے کہا کہ وہ دونوں چھوٹے بچے نہیں ہیں، دونوں بالغ اور سمجھدار ہیں تو اگر دو بالغ افراد ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، شادی کا فیصلہ کر کےاپنی باقی زندگی ایک ساتھ گزارنا چاہتے ہیں تو اس میں کیا برائی ہے؟ اس پر لوگوں کو کیا پریشانی ہے؟

شائستہ لودھی نے کہا سوشل میڈیا پر فارغ لوگ بیٹھے ہیں جن کا کام لوگوں کی نجی زندگی کو پرکھنا اور ٹرولنگ کرنا ہے، میں ان لوگوں سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ آپ کو کس نے یہ اجازت دی ہے کہ آپ کسی کو judge کریں اور اُس پر تنقید کریں؟

اُنہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میرا کام ٹی وی اسکرین پر کام کرنا ہے تو لوگ میرے کام کی وجہ سے مجھ پر تنقید کرسکتے ہیں لیکن میں اپنی نجی زندگی میں کسی کے ساتھ بھی رہوں یا کچھ بھی کروں تو اس سے لوگوں کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

شائستہ لودھی نے مزید کہا کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی سے متعلق وائرل ویڈیوز پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں نے غیراخلاقی اور گھٹیا تصاویر لگا کر ویڈیوز وائرل کیں، انہیں اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ اُن کی اس حرکت سے اُس انسان کی فیملی کیا اثر پڑے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ ثنا جاوید کے بھائی، بہن اور فیملی بھی ہے، اسی طرح ثنا اور شعیب ملک کا ماضی میں جس فیملی کے ساتھ رشتہ تھا، اُن کی بھی معاشرے میں عزت ہے لیکن ہمارے یہاں لوگ یہ سب نہیں سوچتے۔

You May Also Like :
مزید