انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ عمرہ پر جاؤ گی اور میں بس ۔۔ شائستہ لودھی کا پہلے عمرے کا سفر کیسے ایک معجزاتی سفر بنا؟

image

حال ہی میں شائستہ لودھی نے "فوٹ پرنٹس" پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے پہلے عمرے کے بارے میں بتایا۔

شائستہ لودھی نے بتایا کہ ان کا پہلا عمرہ ٹرپ کیسے ایک معجزہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ، "وہ عمرے پر جانا چاہتی تھیں لیکن اس کے لیے انہوں نے کوئی پلاننگ نہیں کی تھی نہ ہی کچھ سوچا تھا کہ کب جانا ہے۔ وہ ایک دن کام سے تھک کر گھر جارہی تھیں کہ ایک جاننے والا کا راستے میں فون آیا، انہوں نے مجھے اپنے آفس بلایا اور مجھ سے پوچھا کہ تم عمرہ پر جانا چاہتی ہو؟ میں نے فوراً ہاں میں سر ہلا دیا۔

انہوں نے مجھے کہا کہ میں آج ہی فیملی کے پاسپورٹ انہیں بھیج دوں اور میں نے ایسا ہی کیا اور اگلے دو دن بعد مجھے اپنے بچوں، والدین اور خود کے لیے ویزا مل گیا اور ہم مکہ روانہ ہو گئے۔

شائستہ بتاتی ہیں کہ، جس شخص نے ان کے عمرہ کا انتظام کیا تھا انہوں نے مجھے وہ کپڑا بھی تحفے میں دیا تھا جو کعبہ کو دھونے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔

شائستہ نے کہا کہ، انہیں غلاف کعبہ کے دھاگوں سے بنی تسبیح بھی تحفے میں دی گئی تھی۔ یہ ایک بابرکت سفر تھا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گی اور ایک ایسا سفر جس نے ان کے ایمان کو مضبوط کیا۔

You May Also Like :
مزید