مذاق اڑانے والے نہ بھولیں کہ ان کی بھی مائیں اس مرحلے سے گزری ہیں منال خان کو بھینس کیوں کہا؟ شرمیلا فاروقی اور نوشین شاہ نے لتے لے لیے

image

"خدا کا خوف کریں. ایمن اور منال حال ہی میں بچوں کی ماں بنی ہیں۔ کم سے کم خواتین کو تو ایک عورت کی مشکل کو سمجھنا چاہئیے. انہیں اندازہ ہونا چاہئیے کہ بچے کی پیدائش کے وقت خاتون کن مشکلات کا سامنا کرتی ہے۔ ایک عورت 9 مہینے اپنے پیٹ میں بچے کو پالتی ہے. اس دوران اس کی زندگی بہت سی تبدیلیاں اور مشکلات آتی ہیں جنھیں صرف وہی سمجھ سکتی ہے۔"

یہ کہنا ہے اداکارہ نوشین شاہ کا جو ایمن اور منال خان کے ماں بننے کے بعد لوگوں کی ان کے زائد وزن پر تنقید سن کر پھٹ پڑیں.

نوشین شاہ نے مزید لکھا کہ منال خان حال ہی میں ماں بنی ہیں، اس لیے ان کی جسامت تبدیل ہوئی ہے جس پر تنقید نہیں کی جانی چاہیے کیوں کہ ایسی منفی تنقید کا خاتون کی صحت پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایمن اور منال خان نے اپنے بھائی کی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں جس پر صارفین نے بے حسی کی انتہا کرتے ہوئے انھیں بھینس سے بھی تشبیہ دے ڈالی

سیاسی رہنما شرمیلا فاروقی نے بھی منال خان کا دفاع کرتے ہوئے لکھا کہ "ماں بننا ایک خوبصورت عمل ہے اور یہ بہت خوبصورت احساس ہے کہ اللہ نے ایک اور انسان کو دنیا میں لانے کے لیے آپ کا انتخاب کیا. ایک ماں کے جسم کا مذاق اڑانا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ آپ خود کتنا اپنی ماں کی عزت کرتے ہیں. منال خان آپ بہت خوبصورت ہیں".

You May Also Like :
مزید