شوہر اس بارے میں کبھی بات نہیں کریں گے کیونکہ۔۔ شرمیلا ٹائیگور کا نکاح نامے میں انوکھی شرط رکھوانے کا انکشاف! دلچسپ قصہ سنا دیا

image

اکثر ہی مشہور کھلاڑیوں کی شادیاں فلمی اداکاراؤں سے ہوتی ہیں۔ ایسا ہی کئی دہائیوں پہلے بھارت میں ہوا جب پٹودی خاندان کے چشم و چراغ نے اپنے وقت ک نامور اداکارہ شرمیلا ٹائیگور سے شادی کی۔ البتہ اس شادی کے لئے شرمیلا نے نکاح نامے میں ایسی انوکھی شرط لکھوائی جسے سن کو لوگوں کو آج بھی یقین نہیں آتا۔

اس حوالے سے شرمیلا ٹائیگور نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انھیں کرکٹ سے کوئی لگاؤ نہیں نہ ہی وہ کرکٹ سے متعلق کسی قسم کی گفتگو کرسکتی ہیں۔ یہاں تک کہ انھوں نے ہنستے ہوئے انکشاف کیا کہ منصور علی خان پٹودی سے شادی کے وقت نکاح نامے میں بھی یہی شرط لکھوائی تھی کہ وہ شرمیلا سے کبھی بھی کرکٹ کے موضوع پر گفتگو نہیں کریں گے۔

شرمیلا نے مزید بتایا کہ ان کی منصور پٹودی سے ملاقات کولکتہ کی ایک پارٹی میں ہوئی تھی اور اس دوران ان دونوں نے ایک دوسرے کے فون نمبرز لے لئے تھے۔ منصور علی خان کلکتہ کے علاقے ’پٹودی‘ کے نواب اور انڈیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے۔

You May Also Like :
مزید