بیٹی کی طرف دیکھا تک نہیں اور۔۔ میڈیا کے سامنے سوناکشی کی حمایت کرنے والے شتروگن سنہا شادی کے وقت خوش کیوں نہیں تھے؟

image

یوں تو شتروگن سنہا، بیٹی کی شادی میں آئے بھی اور بظاہر تمام رسومات بھی پوری کیں. لیکن کیا کہیے کہ کیمرے کی نظر سے کچھ نہیں چھپتا. اکلوتی بیٹی کی شادی کے دن شتروگن سنہا کا مایوس اور خوشی سے عاری چہرہ کوئی اور ہی کہانی سنا رہا تھا.

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سول میرج کرتے ہوئے سوناکشی دستخط کے بعد بے تحاشا خوشی کا اظہار کرتی ہیں جبکہ ساتھ کھڑے شتروگن لاتعلقی سے دوسری جانب دیکھنے لگتے ہیں. یہاں تک کہ ان کی اہلیہ بھی ان کو سمجھانے لگتی ہیں لیکن شتروگن اس موقع پر کسی بناوٹی خوشی کا اظہار نہیں کرپاتے.

بعد ازاں کنیادان کے موقع پر بھی شتروگن سنہا اور سوناکشی کی والدہ پونم کے چہرے کافی مایوس اور اداس دکھائی دیے جبکہ اکلوتی بہن کی شادی کے دن دونوں بھائیوں کی غیر موجودگی بھی یہی بتا رہی ہے کہ کوئی بھی اس شادی پر دل سے خوش نہیں تھا.

سوشل میڈیا صارفین نے شتروگن سنہا کے اداس چہرے کو ایک باپ کی ناکامی سے تشبیہہ دی.

You May Also Like :
مزید