"یہ بہت گمبھیر سوال ہے اور میرا بل ابھی تک زیادہ نہیں آیا"
یہ کہنا ہے معروف گلوکارہ شازیہ منظور کا جنھوں نے بجلی کے بل کے متعلق سوال پر کافی دلچسپ جواب دے ڈالا. دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنجیدگی سے سوال کا جواب دیتے ہوئے شازیہ منظور اچانک اپنا مشہور زمانہ گیت "بتیاں بجھائے رکھدی وے" گنگنانے لگتی ہیں.
گیت ختم ہونے کے بعد شازیہ منظور کہتی ہیں کہ اگر آپ کا بل بھی زیادہ آتا ہے تو میرا یہ گانا لگائیں اور انسپیریشن لیں. دیے جلائیں اور بتیاں بجھا دیں کیونکہ اور کوئی راستہ نہیں ہے.
واضح رہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام سمیت کئی شوبز شخصیات بھی کافی پریشان ہیں. فلمساز سنگیتا سمیت کئی اداکاروں نے بجلی کے حالیہ بلوں کے خلاف آواز بھی اٹھائی ہے.