میٹھا کھانے کے باوجود وزن نہیں بڑھتا۔۔ 48 برس کی عمر میں بھی شلپا شیٹھی اتنی اسمارٹ کیسے ہیں؟

image

“یا تو 5 مختلف قسم کے آٹے پسوا کر اس کی روٹی بنا کر کھاتی ہوں یا پھر جوار کی روٹی کھاتی ہوں۔ میرے لئے ناشتہ بہت اہم ہے۔ ایسا نہیں کہ بہت اہتمام کرتی ہوں بس صبح اٹھ کر نیم گرم پانی کا ایک گلاس پیتی ہوں اس کے بعد یا تو انڈہ کھاتی ہوں یا پھر سیریل میں سیب، آم اور بادام ڈال کر کھاتی ہوں“

یہ کہنا ہے مشہور بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کا۔ شلپا شیٹھی کا شمار ان خوش نصیب خواتین میں ہوتا ہے جن پر بڑھتی عمر کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ 48 برس کی عمر میں بھی شلپا آج تک 25 برس کی لگتی ہیں۔ 2 بچوں کی ماں ہونے کے باوجود شلپا کا نہ تو وزن بڑھا نہ ہی ان کے چہرے پر جھریاں یا چھائیاں نمودار ہوئیں۔ البتہ شلپا کا کہنا ہے کہ یہ جواں جلد اور اسمارٹنیس انھیں راتوں رات نہیں ملی بلکہ اس کے لئے وہ مسلسل محںت کرتی رہی ہیں۔

دوپہر کا کھانا

شلپا دوپہر کے کھانے میں سادہ ترکاری اور 5 مختلف اناج سے بنی روٹی یا پھر جوار کی روٹی کے ساتھ کھاتی ہیں۔ دوپہر کے کھانے میں وہ اس بات کا خیال رھتی ہیں کہ صرف 1 چمچ گھی استعمال کیا گیا ہو۔

رات کا کھانا

شام کی چائے کے ساتھ وہ ابلے آلو، چقندر اور ککڑی اور براؤن بریڈ والا سینڈوچ کھاتی ہیں جبکہ رات کے کھانے میں براؤن رائس ساتھ میں سبزی یا دال کھاتی ہیں۔ ورزش میں شلپا کو زیادہ تر یوگا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یوگا سے ان کا وزن کم ہوتا ہے ساتھ ہی ان کا ذہن یکسو رہتا ہے۔

You May Also Like :
مزید