شیزہ اور فضاء متھیرا کہاں سے بن گئیں ۔۔ کرن تعبیر کو لوگوں نے متھیرا سمجھ لیا، تصویر وائرل

image

فضاء اور شیزا کے کردار سے مشہور ہونے والی اداکارہ کرن تعبیر کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔ ان کو دیکھ کر کہیں سے یہ نہیں لگ رہا کہ یہ کرن ہیں، بلکہ یہ متھیرا کی جڑواں لگ رہی ہیں۔ کرن چونکہ دبلی تھیں اور کل انہوں نے جو تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی اس میں وہ صحت مند نظر آرہی ہیں جس کو دور سے دیکھا جائے تو وہ بالکل متھیرا جیسی لگ رہی ہیں۔ اسی تصویر پر انسٹاگرام پر مداحوں نے کمنٹ کرتے ہوئے کرن پر تنقید کی اور کہا کہ یہ متھیرا بننے کی کیا ضرورت تھی؟

کسی نے کمنٹ کرتے ہوئے کرن کو کہا کہ اتنی موٹی ہوگئی ہوَ یہ کیا کرلیا راتوں رات ؟ کسی نے کہا یہ پری زاد کی بچھڑی ہوئی بہن ہے تو کوئی ان کو وزن کم کرنے کے مشورے دے رہا ہے۔

ان کمنٹس کے جواب میں اداکارہ کرن نے جواب دیتے ہوئے ایک خاتون صارف کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ: " اگر آپ خود ایک لڑکی ہیں تو آپ کی سوچ کو سلام ہے۔ "

اس کے جواب میں اداکارہ و ماڈل متھریا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے جواب میں لکھا کہ: " کسی کو کسی سے ملانے یا مشابہت دیکھنے پر کوئی برائی نہیں لیکن آپ لوگ کیوں مجھے ہمیشہ غلط اور برا ہی سمجھتے ہیں؟ "

You May Also Like :
مزید