"اللہ نے میرے ہاں رحمت بھیجی ہے"
خوشی اور شکر گزاری میں کہے گئے یہ الفاظ ہیں سابق فاسٹ اور معروف کرکٹر بولر شعیب اختر کے جنھوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے اس کے ساتھ تصویر بھی شئیر کی ہے.
شعیب اختر مزید لکھتے ہیں کہ میکائیل اور مجدد کی اب ایک چھوٹی بہن بھی ہے. اور مجھے اللہ نے اپنی رحمت سے نوازا ہے. میری بیٹک نورے علی اختر آج یکم مارچ، 19ویں شعبان جمعہ کی نماز کے وقت پیدا ہوئی۔ آپ سب سے دعاؤں کی درخواست کرتا ہوں"
واضح رہے شعیب اختر کے اس سے پہلے 2 بیٹے اور بھی ہیں. بیٹی کی پیدائش کی خبر کے ساتھ ہی معروف شخصیات اور مداحوں کی جانب سے شعیب اختر کو مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے.