40 سال کے بعد شادی کا تجربہ کیسا ہے؟ شعیب اختر پہلی بار بیٹے اور بیوی کے بارے میں بول پڑے

image

"جوانی میں کافی شرارتی تھا. جو کچھ کرنا تھا تب کرچکا. 40 کی عمر میں جب شادی کی تو بہت خوش تھا. بیٹے اور بیوی کو دینے کے لئے بہت وقت ہے"

یہ کہنا ہے ماضی کے تیز ترین بولر شعیب اختر کا جو اب اردو فلکس کے لیے ایک شو کی میزبانی بھی کر رہے ہیں اور جب وہ اپنے مہمانوں شائستہ لودھی اور ندا یاسر سے بات کر رہے تھے تو انہوں نے بعد کی عمر میں شادی کے موضوع پر بات کی۔ شعیب نے شیئر کیا کہ وہ زندگی میں دیر سے شادی کرنے کے اپنے فیصلے سے خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے 40 سال کی عمر میں شادی کی تھی اور انہوں نے خود کو مکمل طور پر بدل لیا ہے۔ وہ اب شرارتی لڑکے نہیں ہیں اور اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ شادی کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ کافی وقت گزارا اور وہ اپنے بچوں پر مناسب توجہ دینے میں کامیاب رہے جس کے لیے وہ شکر گزار ہیں۔ وہ گزشتہ 5 سال سے اپنی بیوی اور بیٹوں میکائیل اور مجدد پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں.

اسی دوران پروگرام کی مہمان ڈاکٹر شائستہ نے کہا کہ شعیب اختر ہمیشہ سے خاندان سے محبت کرنے والے شخص ہیں. جب ان کی والدہ حیات تھیں اور عمرہ پر گئی تھیں تب وہ ان کو بہت زیادہ یاد کرتے تھے.

You May Also Like :
مزید