اگر لوگوں کی باتیں سنتے رہے تو ۔۔ اچھی زندگی گزارنے کا راز بتاتے ہوئے شعیب ملک نے عوام کو کیا مشورہ دے دیا؟

image

شعیب نے ابھی تک ثانیہ مرزا سے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا اور یہ ثانیہ ہی تھیں جنہوں نے عوامی ہنگامہ آرائی کے بعد طلاق کا اعلان کیا۔ شعیب اور ثنا دونوں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور عوام نے ان کے تعلقات کو بڑی حد تک ناپسند کیا۔

انہیں ہندوستان اور پاکستان دونوں جانب سے ٹرول کیا جا رہا ہے اور دونوں ممالک کے مداح اس بات سے خوش نہیں ہیں کہ شعیب نے طلاق سے پہلے اپنی تیسری شادی کا اعلان کیسے کیا۔

حال ہی میں شعیب ملک نے حنا الطاف کے پوڈ کاسٹ "فوٹ پرنٹس" میں شرکت کی، جہاں شعیب نے لوگوں کو پر سکون زندگی گزارنے کا مشورہ دیا۔

شعیب نے کہا کہ، "اگر پر سکون زندگی گزارنی ہے تو دوسرے لوگ کیا کہہ رہے ہیں اس کی فکر چھوڑنی ہوگی کیونکہ وہ ایک کے بعد دوسری بات کریں گے اور یہ سلسلہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔ ہمیں اپنی زندگی اسی طرح گزارنی چاہیے جس طرح ہم چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کو یہ سمجھنے میں 20 سال لگتے ہیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں، تو یہ مت سوچیں کہ دیر ہوگئی ہے بلکہ آپ کو وہ کام کر لینا چاہیے۔"

You May Also Like :
مزید