شاپنگ کرنا خواتین کی سب سے بڑی کمزوری ہے ۔۔ خریداری کرنے سے پہلے آپ بھی ان باتوں کو دھیان میں رکھیں تاکہ کم بجٹ میں اچھا سامان ملے

image

کہا جاتا ہے کہ خواتین کو خوش کرنا دنیا کا مشکل ترین کام ہے ۔ہمارے خیال میں تو ایسا کچھ نہیں خواتین تو بہت چھوٹی چھوٹی باتوں سے خوش ہو جاتی ہیں ،مثلا ان کی تعریف کر دی جائے تو وہ خوش ہو جاتی ہیں ،ان کو باہر کھانا کھلا دیا جائے تو وہ خوش ہو جاتی ہیں ،ان کو میکے لے جائیں تو وہ بہت خوش ہو جاتی ہیں اور سب سے زیادہ خوش تو وہ جب ہوتی ہیں جب ان کو شاپنگ کروائی جائے۔اگر آپ کی بیگم آپ سے ناراض ہیں تو گھبرائیں نہیں اپنی جیب زرا ڈھیلی کریں ان کو اچھا سا سوٹ دلوادیں یا ان کو شاپنگ کے لئے پیسے دے دیں آپ کی ساری غلطیاں معاف کر دی جائیں گی۔شاپنگ خواتین کا من پسند مشغلہ ہے ،اور صرف مشغلہ ہی نہیں بلکہ ان کی کمزوری ہو تی ہے۔جہاں جانے کے لئے وہ ہر وقت تیار رہتی ہیں ۔

کچھ خواتین ہوتی ہیں جن کو کسی دوسرے کی لائی ہوئی کوئی چیز پسند نہیں آتی،اور وہ صرف اپنی ہی شاپنگ پر بھروسہ کرتی ہیں ۔مارکیٹ وہ جگہ ہے جہاں وہ اپنے سسرالیوں کے ساتھ بھی بخوشی چلی جاتی ہیں ۔وہ دیورانی،جٹھانی جن کو وہ برداشت نہیں کر پارہی ہوتیں ان کے ساتھ بھی شاپنگ کرنا برا نہیں لگتا۔

کچھ صاحب حیثیت گھرانوں کی خواتین شاپنگ کے لئے بیرون ملک جانا پسند کرتی ہیں،دبئی،پیرس،لندن کے علاوہ ان کو کہیں شاپنگ کرنے میں مزا نہیں آتا۔ان کو شاپنگ سے زیادہ اس بات سے دلچسپی ہوتی ہے کہ وہ اپنے حلقہ احباب میں فخریہ انداز میں یہ بتاسکیں کہ انہوں نے شاپنگ کہاں سے کی ہے۔

شاپنگ کے لئے جاتے ہوئے کچھ باتوں کا خیال رکھیں : سب سے پہلے فہرست بنا لیں کہ کیا کیا خریدنا ہے ۔تاکہ غیر ضروری اشیائ میں پیسے ختم نہ ہو جائیں

اپنے بجٹ کے حساب سے مارکیٹ کا انتخاب کریں ۔ بعض اوقات رش میں خریداری کرتے ہوئےدکاندار ناقص اشیائدے دیتے ہیں ۔جو کہ گھر آکر پتہ چلتی ہیں ۔اس لئے کوشش کریں کہ اپنی چیزوں کی وہیں جانچ پڑتا ل کر لیں تاکہ صحیح چیز آ سکے

اگر کسی دوسرے کے لئے شاپنگ کر رہی ہیں تو اس کی عمر،قد،کاٹھ،پسند،اور کس موقع کے لئے شاپنگ کی جا رہی ہے اس کو مد نظر رکھیں

شاپنگ کرتے ہوئے بھائو تائو ضرور کریں کیونکہ عام طور پر دکاندار چیزوں کی قیمت اصل قیمت سے چار گنا زیادہ بتاتے ہیں ۔اس لئے سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مناسب قیمت لگائیں جو کہ آپ کے بجٹ سے میل کھاتی ہو

جر منی کے باشندوں کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ وہ کفایت شعاری میں سب سے آ گے ہیں ،اور اس وقت تک شاپنگ نہیں کرتے جب تک اس کی اشد ضرورت نہ پڑ جائے

اطالوی خواتین کا فیشن ساری دنیا میں مشہور ہے ان میں فیشن کی سمجھ بوجھ بہت زیادہ ہے

ہسپانوی،برطانوی،آسٹرین،اور پر تگیزی خواتین فیشن پر سب سے زیادہ پیسہ لگاتی ہیں

آج کل آن لائن شاپنگ کا بہت زیادہ رواج ہے ۔آن لائن شاپنگ کرتے ہوئے بھی چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے ورنہ آپ کے لٹنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

سب سے پہلے اس بات کا خیال رکھیں کہ جس ان لائن اسٹور سے آپ شاپنگ کر رہی ہیں اس کی شہرت کیسی ہے

جس اسٹور سے شاپنگ کر رہے ہیں اور جس پروڈکٹ کی خریداری کر رہے ہیں ،اس کے بارے میں لوگوں کے تاثرات اور ریٹنگ کیا ہے۔

الیکٹرونکس اشیائ منگوانے سے اجتناب کریں کیوں کہ اس میں دھوکہ دہی کا خدشہ رہتا ہے۔ اگر ذاتی استعمال کی اشیائ کپڑے ،جوتے وغیرہ منگوا رہے ہیں تو اپنا درست یا جس کی چیز منگوا رہے ہیں اس کا درست ناپ بھیجیں

ہر چمکتی ہوئی چیز سونا نہیں ہوتی اس بات کو یاد رکھیں ،آن لائن شاپنگ میں جو چیز بہت بہترین دکھائی دے رہی ہے یہ بات ذہن میں رکھیے کہ خریداری کے بعد اس کی کوالٹی پچاس فیصد سامنے آتی ہے۔

اس لئے آن لائن شاپنگ کرتے ہوئے یہ بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ اگر قریب میں مارکیٹ موجود ہے تو زیادہ بہتر ہے کہ خود جا کر چھان پھٹک کر چیز لیں صرف شوق میں آن لائن شاپنگ کا ڈھول اپنے گلے میں نہ ڈالیں ۔لاک ڈائون یا وبا کے دنوں میں یہ مجبوری ہے لیکن جب سب نارمل ہو تو یہ بہترین ہے کہ خود جاکر خریداری کی جائے۔

You May Also Like :
مزید