شجاع اسد کی شادی کب ہوئی تھی؟ اہلیہ اور نجی زندگی کے متعلق چند باتیں

image

شجاع اسد کا شمار پاکستان کے ابھرتے ہوئے ماڈل اور اداکاروں میں ہوتا ہے. شجاع نے حال ہی میں مشہور ڈرامہ سیریل کھائی کے ذریعے شہرت حاصل کی. انھوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے سیریل پیار دیوانگی ہے میں نیلم منیر کے ساتھ ڈیبیو کیا اس کے علاوہ بندش 2 میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ گرین انٹرٹینمنٹ کا کالج گیٹ بھی شجاع کا قابل ذکر پروجیکٹ تھا۔ اس وقت سوشل میڈیا پر شجاع کے دیے گئے انٹرویو کی ایک کلپ وائرلل ہے جس میں وہ اپنی شادی کے بارے میں بات کررہے ہیں.

شجاع نے بتایا کہ "2019 میں میرا نکاح ہوا تھا. کووڈ سے تقریباً 8 مہینہ پہلے. اس وقت میری عمر 24 برس تھی. میں خوشحال شادی شدہ زندگی گزار رہا ہوں اور اب میری شادی کو پانچ سال ہو گئے ہیں اور میری عمر اب 29 برس ہے"

ڈرامہ سیریل کھائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "میں خوش قسمت تھا کہ برلاس خان کا کردار مجھے ملا لیکن مجھے جو بھی پروجیکٹ پسند آ جائے اسے پوری محنت سے حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اس بات کو یقینی بناتا ہوں کہ جتنے آڈیشن دے سکتا ہوں دوں جب تک کہ مجھے یہ پراجیکٹ مل نہ جائے."

You May Also Like :
مزید