کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کل راجستھان کے سوریا گڑھ محل میں وہئی۔ ان کی شاید کی تصاویر ہر طرف خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ ان دونوں کی محبت بھری داستان ایک ڈرامائی کہانی ہے جہاں دونوں نے ایک فلم میں ساتھ کام کرنے سے اپنی دوستی کی ابتداء کی اور محبت اس قدر ہوگئی کہ ایک ساتھ شادی کا فیصلہ کرلیا۔
کیارا نے شادی کی پہلی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرکے کیپشن میں اپنی فلم ’شیرشاہ‘ کا ڈائیلاگ لکھا ’اب ہماری پرمیننٹ بکنگ ہوگئی ہے‘۔
شادی پر انہوں نے گلابی رنگ کا خوبصورت ایمبرائڈری لہنگا پہنا اور گلے میں قیمتی پتھر زمرد کا ہار پہنا۔
انکی شادی ایک شاہی شادی سے کم نہ تھی۔ سدھارتھ ملہوترانے کیارا کیلئے بالی ووڈ میں اب تک کی سب سے مہنگی انگوٹھی خریدی ہے، یہ انگوٹھی لگژری برانڈ ہیری ونسٹن سے لی گئی ہے۔
کیارا کی انگوٹھی دوسرے ستاروں سے زیادہ مہنگی ہے کیونکہ یہ انگوٹھی ہیری ونسٹن برانڈ کی ویڈنگ کلیکشن ہارمنی سے منتخب کی گئی ہے اور اس انگوٹھی میں سرخ ہیرا جڑا ہے۔
پلاٹینم میں جڑے روبی کے سرخ ہیرے کی اس انگوٹھی کی قیمت 25 ہزار ڈالر ہے جو کہ بھارتی 20 لاکھ جبکہ پاکستان میں یہ قیمت تقریباً 70 لاکھ کے قریب بنتی ہے۔
شیرشاہ فلم میں ایک ساتھ کام کیا اور کچھ ہی عرصے میں دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا ، ان کی شاید کی خبریں کب سے بھارتی میڈیا پر چل رہی تھیں مگر کسی نے حتمی طور پر کچھ نہ کہا اور پھر فروری کی 5 تاریخ کو یہ شادی ہونی تھی مگر چونکہ مہمانوں کی آمد کا سلسلسہ جاری تھا اس لیے شادی کو 2 دن بعد رکھا گیا۔ سلمان خان نے نئے جوڑے کو نئی بی ایم ڈبلیو کار تحفے میں دی جس کی قیمت 2 کروڑ روپے ہے، وکی کوشل نے کیارا کو ایک کروڑ روپے کا ہیروں کا ہار دیا۔ امبانی خاندان کی رکن ایشا امبانی نے کیارا اور سدھارتھ کو شادی پر دو کروڑ روپے کا ہیروں کا گلدان دیا۔
شاہد کپور نے کیارا اور سدھارتھ کو 11 لاکھ روپے کا ہنی مون ٹرپ کا گفٹ کیا، شردھا کپور نے سونے کا 70 لاکھ روپے کا وائن سیٹ دیا۔ کرن جوہر نے کیارا کو 70 لاکھ روپے کا بیگ دیا، سدھارتھ کو 50 لاکھ کی جیکٹ گفٹ کی۔
اداکار کارتک نے کیارا کو ہیروں کا 80 لاکھ کا ہار دیا، اکشے کمار نے دونوں کو ہیروں کا فریم دیا جس کی قیمت ایک کروڑ ہے، ورون دھون نے کیارا کو گوچی کا 70 لاکھ روپے کا بیگ دیا، کترینہ کیف نے سدھارتھ اور کیارا کو گھڑی کا سیٹ دیا جس کی قیمت 70 لاکھ کے قریب تھی۔
اداکارہ کیارا کا سلمان خان سے ایک قریبی تعلق بھی ہے۔ کیارا کی والدہ سلمان خان کی بہت اچھی دوست رہی ہیں۔ ان کا پرانا نام عالیہ اڈوانی تھا مگر چونکہ عالیہ بھٹ ایک نام انڈسٹری میں پہلے سے موجود تھا اسلیے سلمان خان نے کیارا نام کی تجویز دی۔ ان کو انڈسٹری میں لانے والے بھی سلمان خان ہی تھے۔