اس کا چہرہ بھی سدھو جیسا ہے؟ اتنی بڑی عمر میں دوبارہ والدین کیسے بنے؟ سدھو موسے والا کے والد کے نئے انکشافات

image

"رب نے یہ بیٹا ہمارے زخموں پر مرہم کی طرح دیا ہے"

یہ کہنا ہے سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ کا جو حال ہی میں دوسرے بیٹے کے باپ بنے ہیں.

مئی 2022 میں بھارتی پنجاب کے ضلع مانسا میں قتل ہونے والے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں ایک اور بیٹے کی پیدائش پر خوشیاں منائی جارہی ہیں.

اس موقع پرسدھو موسے والا کے والد کا کہنا ہے کہ جب میرے بیٹے کی موت ہوئی تب احساس ہوا کہ شُبھ دیپ سنگھ کو بہت سارے لوگ پیار کرتے ہیں. یہ بیٹا میرے لیے شُبھ دیپ ہی ہے. اس کا چہرہ اور ناک نقشہ بھی شُبھ دیپ جیسا ہے.

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو موسے والا کی والدہ چرن کور نے اس عمر میں ماں بننے کے لئے آئی وی ایف ٹیکنالوجی کا سہارا لیا تھا.

You May Also Like :
مزید