ماڈلنگ بھی کی لیکن اب نہیں ۔۔ اداکارہ سدرہ بتول نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا، اب کیا کریں گی؟

image

چھوٹی سی عمر سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ سدرہ بتول جنہوں نے اپنا پہلا ڈرامہ جویریہ اور سعود کے ساتھ " یہ زندگی ہے " سے شروع کیا اور پھر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے درجنوں ڈراموں میں نظر آئیں انہوں نے ماڈلنگ بھی کی اور فیشن شوٹس میں پیش پیش نظر آئیں۔ جلد ہی انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور پھر شادی کے بعد ڈراموں میں مختلف کردار نبھاتی رہیں۔ پھر یہ امریکہ منتقل ہوگئیں اور اب ان کے 2 بچے بھی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کو بڑی خبر سے آگاہ کردیا ہے۔

سدرہ نے اعلان کیا ہے کہ: " میںا ب صرف اللہ کی خاطر کام کروں گی۔ میں نے حجاب کے بناء اپنی تمام تر تصاویر ڈیلیٹ کردین ہیں، اب میں کام بھی صرف حجاب میں رہ کر کروں گی۔ جس کام سے اللہ خؤش نہ ہو، وہ چھوڑ دینے میں ہی بہتری ہے۔ مجھے اب کسی اسلامی طرز کے ڈرامے میں کام کرنے کی آفر ہوئی تو وہ ضرور کروں گی۔ امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانیوں نے مجھے یہ سمجھنے میں مدد دی کہ مجھے اپنے اس سفر کو مختلف بنانے کی ضرورت ہے۔ اب میں مولانا طارق جمیل کی تقاریر اور لیکچرز آن لائن سنتے ہوئے دین پر عبور حاصل کرنے پر توجہ دے رہی ہوں۔ "

You May Also Like :
مزید