پاکستانی اداکارہ سدرہ نیازی نے حال ہی میں ایک ویب شو کے دوران شادی شدہ ہونے کا اعتراف کر کے سب کو حیران کردیا۔
احسن خان نے جب ان سے کم عمری میں شادی کرنے پر سوال کیا تو سدرہ نے بتایا کہ وہ شادی شدہ ہیں اور انہیں کم عمری میں شادی کرنے کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ جبکہ بہت سے لوگوں کو یہ بات نہیں معلوم۔
اداکارہ نے کہا کہ کچھ لوگ کنوارہ سمجھ کر تنگ بھی کرتے ہیں لیکن میں اس طرح کے لوگوں کو نظر انداز کردیتی ہوں۔
اپنے شوہر کے حوالے سے بتاتے ہوئے سدرہ نے کہا کہ، مجھے صرف دال چاول بنانے آتے ہیں، اسکے باوجود میرے شوہر ہر حال میں میرا ساتھ دیتے ہیں۔
اداکارہ نے سسرالیوں کے بارے میں بتایا کہ، میں عموماً دوسروں کے ساتھ زیادہ گُھلتی ملتی نہیں تھی اس لیے جب میں نے اداکاری کرنا شروع کی تو میری فیملی اور سُسرالی رشتہ داروں کے لیے یہ بات بہت حیران کن تھی لیکن پھر سب نے میرے کام کو سراہا ہے۔