بیٹی نے دُکھی دل کے ساتھ موت کی خبر دی ۔۔ نامور بھارتی گلوکار پنکج ادھاس کی موت کیسے ہوئی؟

image

بھارت کے معروف گلوکار پنکج ادھاس 73 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف غزل گائیک اور پدم شری ایوارڈ یافتہ پنکج ادھاس طویل علالت کے بعد 73 سال کی عمر میں چل بسے۔

گلوکار نےچِٹھی آئی ہے اور چندی جیسا رنگ جیسی غزلوں سے شہرت حاصل کی۔مایاناز گلوکار کی موت کی تصدیق ان کی بیٹی نایاب ادھاس نے سوشل میڈیا ایپلیکشن انسٹاگرام پر کی۔

انہوں نے انسٹاپوسٹ میں لکھا کہ یہ بتاتے ہوئے بےحد افسوس ہو رہا ہے کہ پنکج ادھاس طویل علالت کے بعد آج وفات پا گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گلوکار گزشتہ کچھ دنوں سے بیمار تھے اور ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں چل بسے۔

You May Also Like :
مزید