میں سجاد کی بہن ہوں، مجھے اپنی نوکرانی ہی سمجھ لو ۔۔ گلوکار سجاد کی سگی بہن بھیک مانگنے پر مجبور، روتے ہوئے بھائی سے کیا درخواست کردی؟

image

گلوکار سجاد علی پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں، انہوں نے اپنی سریلی آواز سے لوگوں کے دلوں میں خوب جگہ بنائی اور ایک عرصے سے ہٹ گانے گا رہے ہیں۔ ان کا مشہور ترین گانا ہر ظُلم تیرا یاد ہے، ابھی بھولا تو نہیں ہوں آج بھی ہر کسی کی زبان پر رواں ہے۔ آج کل ایک غریب خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ خود کو سجاد علی کی بہن بتا رہی ہیں۔ خاتون کہتی ہیں کہ میں سچ کہہ رہی ہوں میں سجاد کی بہن ہوں وہ میرا بھائی ہے۔

بشریٰ نامی اس خاتون نے یہ بھی کہا کہ: " وہ مجھ بات کرے یا نہ کرے وہ میرا سگا بھائی ہے۔ شاید ان کا دل کرتا ہوگا ہم سے ملنے کا ان کو کوئی بتاتا ہی نہیں کہ ہم یہاں رہتے ہیں۔ انشاء اللہ وہ میرے پاس ضرور آئیں گےجب بھائی کا گانا آتا، ٹی وی سے دیکھ کر صدقہ اتارتی تھی۔ ہماری فیملی میں خواتین کا گانا گانا معیوب سمجھا جاتا ہے اسلیے میں آگے نہیں بڑھی۔ میں نے بھیک بھی مانگی اور لوگوں کے گھروں کا کام بھی کیا، جھاڑو اور برتن سب کچھ دھوئے تاکہ میں اپنا گزر بسر کرسکوں میرا شوہر بھی بیمار ہے اس کا علاج بھی چل رہا ہے۔ بچے مجھ سے کھانے کے لیے مانگتے ہیں تو اکثر میں انہیں کہتی ہوں کہ آج گزارہ کرلو میرے پاس کھانے کے پیسے نہیں ہیں۔ میں سوچتی ہوں شاید ہماری بھی قسمت ایک دن بدل جائے گی۔

You May Also Like :
مزید