"میری خوبصورتی کی وجہ سے تعریفیں تو اکثر سننے کو نلتی ملتی ہیں لیکن اکثر کبھی کچھ عجیب بھی ہوجاتا ہے. کچھ دن پہلے ایک فین نے اپنی شادی ٹوٹنے کا ذمہ دار بھی مجھے قرار دے دیا"
یہ کہنا ہے بھارتی پنجابی فلموں کی مشہور اداکارہ سونم باجوہ کا جنھوں نے اپنی فلم ’کڑی ہریانے ول دی‘ کی پروموشن کے دوران اپنے حسن کی وجہ سے ایک لڑکی کی شادی ٹوٹنے کا واقعہ سنایا.
سونم باجوہ نے بتایا کہ ایک ایونٹ کے دوران ایک لڑکی میرے پاس آئی اور کہنے لگی کہ سونم آپ کی وجہ سے میری شادی ٹوٹ گئی کیونکہ میرا منگیتر آپ کو بے حد پسند کرتا تھا اور اس وجہ سے ہماری ہمیشہ لڑائی ہوتی رہتی تھی۔
سونم کا کہنا تھا کہ لڑکی کی یہ بات سن کر میں افسوسناک حیرت کا شکار ہوگئی اور سمجھ نہیں آتا تھا اسے کیا کہوں آخر میری وجہ سے اس کا گھر برباد ہوگیا. لیکن پھر اس لڑکی نے بتایا کہ آپ پریشان نہ ہوں کیونکہ یہ اچھا ہوا وہ لڑکا شادی کرنے کے لیے صحیح انسان ہی نہیں تھا. جب اس لڑکی نے مجھے شکریہ کہا تب جا کہ میرا صدمہ ختم ہوا.