فواد خان پہلی اور آخری محبت ہیں۔۔ سونم باجوہ کی بات سن کر بھارتیوں نے فواد خان کو کیا نام دے دیا؟

image

"میں ہمیشہ سے ہی فواد خان پر فدا رہی ہیں اور ہمیشہ فدا رہوں گی. جو جگہ میرے دل میں فواد خان کی ہے وہ کوئی نہیں لے سکتا"

یہ کہنا ہے معروف بھارتی ماڈل اور اداکارہ سونم باجوہ کا جو اس سے پہلے بھی پاکستان اور پاکستانی اداکاروں کے لئے کئی بار پسندیدگی کا اظہار کرچکی ہیں. سونم باجوہ کا کہنا ہے کہ وہ فواد خان کے لئے محبت کے جذبات رکھتی ہیں.

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے سونم کا کہنا تھا کہ کوئی بھی لڑکی فواد خان پر فدا ہوسکتی ہیں اور یہ بات تو میرے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے کہ فواد خان میرے پرانے اور پہلے کرش ہیں اور وہ ہمیشہ سے ہی میرے پسندیدہ رہیں گے۔

سونم باجوہ کے اس طرح اظہار محبت پر بھارتی صارفین فواد خان کو بھارتی پنجاب کا جیجا قرار دے رہے ہیں جس پر سونم باجوہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر یہ بات فواد خان نے سن لی تو وہ بہت شرمندہ ہوں گے۔

You May Also Like :
مزید