سونیا حسین کے شوہر نے دوسری شادی کرلی ۔۔ طلاق کی وجہ کیا بنی؟

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اداکارہ سونیا حُسین کے سابق شوہر اور فٹنس ٹرینر نے اداکارہ و ماڈل منتشا کیانی سے دوسری شادی کر لی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ منتشا کیانی نے سوشل میڈیا کے ذریعے کراچی کے معروف فٹنس ٹرینر واصف محمد سے شادی کا اعلان کیا۔ منتشا کیانی اور واصف محمد کے درمیان فٹنس ٹریننگ کے دوران دوستی ہوئی تھی جو رشتہ ازدواج میں تبدیل ہوگئی ہے۔

سونیا حسین کی اپنے سابقہ شوہر سے طلاق کس وجہ سے ہوئی یہ بات آج تک انہوں نے میڈیا پر ظاہر نہیں کی۔ واضح رہےکہ چند ماہ قبل انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران اداکارہ نے شادی کے حوالے سے بتایا تھا کہ وہ شادی جنوری 2023 میں کرلیں گی۔

You May Also Like :
مزید