عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کیوں نہیں کی؟ سونیا حسین کا نیا انکشاف

image

"مجھے بھارت سے 2،3 فلموں کی آفر ہوئی تھی. ایک شیکسپیئر کے ناول پر فلم بنائی جارہی تھی اور سنتوش کمار کی پرانی فلم کا ریمیک بن رہا تھا اس کی آفر ہوئی تھی جبکہ تیسری فلم عمران ہاشمی کے ساتھ تھی"

یہ کہنا ہے اداکارہ سونیا حسین کا جنھوں نے انڈیپینڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ انھیں مشہور بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ بھی فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی.

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ جس وقت عمران ہاشمی کے ساتھ کام کی آفر ہوئی اس وقت وہ نوجوان تھیں اور ان پر گھر والوں کی جانب سے کافی سختیاں بھی تھیں. شوٹنگ سیٹ پر وہ اپنی والدہ کے ساتھ آتی تھیں اور تعلیمی سلسلہ بھی جاری تھا.

سونیا حسین نے ہنستے ہوئے بتایا کہ اب تو پھر بھی کام کے لئے ایک قبولیت ہے لیکن اس وقت گھر کا ماحول ایسا نہیں تھا. اس وقت چھوٹی بھی تھی کافی اس لئے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا.

You May Also Like :
مزید