لوگ پوچھتے ہیں کہ شادی کب کروں گی۔۔ سونیا حسین نے دوسری شادی سے متعلق حیران کن راز کھول دیا

image

"شادی بھلے دیر سے ہو لیکن صحیح شخص سے ہونی ضروری ہے. لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں اتنی خوبصورت ہیں اور کامیاب ہوں. گھر بھی بنا لیا ہے تو اب زندگی میں اور کیا کرنا باقی رہ گیا ہے کہ شادی کا ارادہ مشکل لگتا ہے"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ سونیا حسین کا جنھوں نے نادیہ خان کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنی دوسری شادی کے متعلق گفتگو کی.

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرا تعلق اس نسل سے نہیں ہے، آج کل لوگوں میں بنیادی اخلاقیات ختم ہوتی جا رہی ہیں اور میرے لیے یہی چیزیں اہمیت رکھتی ہیں۔ جس خاندان سے میرا تعلق ہے وہاں مجھے اخلاقیات کے علاوہ کوئی دوسری چیز متاثر نہیں کرتی اور یہی آج کل کے لوگوں میں موجود نہیں. جس دن ایسا شخص مل گیا تو ضرور شادی کر لوں گی.

You May Also Like :
مزید